ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برکی: سسرالیوں کا داماد پر چھریوں سے حملہ

برکی: سسرالیوں کا داماد پر چھریوں سے حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: برکی کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے دوران سسرالیوں نے داماد پر چھریوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت منیب کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کی بیوی کے کزن نے چھریوں کے وار سے زخمی کیا۔ واقعہ گھریلو تنازع کے دوران پیش آیا۔

زخمی منیب کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔