تھیٹرز میں ڈراموں کی نمائش رکوانے کیلئے تھانوں کو احکامات جاری

تھیٹرز میں ڈراموں کی نمائش رکوانے کیلئے تھانوں کو احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پنجاب آرٹس کونسل نے شہر کے نجی تھیٹرز کے ڈراموں کی نمائش رکوانے کے لیے متعلقہ تھانوں کو احکامات جاری کر دئیے،احکامات لٹن روڈ ،نشتر کالونی،قلعہ گجر سنگھ،گوالمنڈی اور جنوبی چھاؤنی کے ایس ایچ اوز لکھے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل نے شہر کے پانچ نجی تھیٹرز ڈراموں کی نمائش رکوانے کے لئے پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت ایس ایچ او لٹن روڈ، قلعہ گجر سنگھ ،گوالمنڈی،جنوبی چھاؤنی اور فیکٹری ایریا کو خط لکھ دیا ہے، پنجاب آرٹس کونسل کے خط کے مطابق این سی او سی کے دس جون کے فیصلے کے مطابق سینما اور تھیٹرز 30 جون تک بند رہیں گے لیکن تھیٹرز میں ڈراموں کی نمائش جاری ہے لہذا تمام ایس ایچ اوز اپنی حدود میں آنے والے تھیٹرز ڈراموں کی نمائش رکوائیں۔

واضح رہے کہ تھیٹرز پرڈیوسرز  نےتھیٹرز ڈراموں کیلئے کھولنے کا اعلان کیاتھا جبکہ  ڈی سی مدثر ریاض ملک نے تمام تھیٹر ہالز کو مراسلہ بھیجاتھا، حکومتی نوٹیفکیشن میں تھیٹرز بند رکھنے کے باوجود تھیٹرز پرڈیوسرز نےتھیٹر کھولنے کا اعلان کیا،20 مئی کے نوٹیفکیشن میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے سینما اور تھیٹرز بند رکھنے کا کہا ہوا ہے۔

دوسری جانب ڈی سی لاہور نے تھیٹرز پرڈیوسرز کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کا عندیہ دیاہے، مدثر ریاض نے تمام تھیٹرز کو مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا کہ تمام تھیٹرز 15 جون تک بند رہیں گے، احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer