ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کے پاکستان کی جانب سے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام کے معاہدے پر دستخط

اسحاق ڈار کے پاکستان کی جانب سے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام کے معاہدے پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج شنگھائی میں منعقدہ دستخطی تقریب کے دوران پاکستان کی جانب سے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے

ڈبلیو اے آئی سی او کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں، بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے تناظر میں، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت سے متعلق تفاوت کو کم کرنے اور مساوی اور منصفانہ رسائی کو فروغ دینے کے لیے WAICO کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے

پاکستان یقین رکھتا ہے کہ مصنوعی ذہانت تک منصفانہ رسائی ترقی، جدت اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔اسی مقصد کے حصول کے لیے وہ رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔