سٹی 42: نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر چین کے شہر شنگھائی پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار 16 اور 17 جولائی کے دوران ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے اور پاکستان کی جانب سے بانی رکن کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
نائب وزیرِ اعظم 17 جولائی کو 2026 ورلڈ اے آئی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران وہ مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شنگھائی پہنچنے پر محمد اسحاق ڈار کا استقبال شنگھائی کے نائب میئر، چین میں پاکستان کے ناظم الامور اعجاز خان اور شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل شہزاد احمد خان نے کیا۔