ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وارداتوں کی سینچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

 وارداتوں کی سینچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم ہے ۔  لاہور شہر میں وارداتوں کی سینچری کرنے والے  گینگ کا سرغنہ گرفتار ہوگیا ۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 109 وارداتیں کی۔ ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے دبئی چوک سے گرفتار کیا۔

ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزم ذیشان قانونی کارروائی کیلئے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کردیا ۔

ڈولفن سکواڈ،پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔