ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پولیو کے خلاف بڑا اقدام، 9 اضلاع میں ٹرانزٹ پوائنٹس فعال

پنجاب میں پولیو کے خلاف بڑا اقدام، 9 اضلاع میں ٹرانزٹ پوائنٹس فعال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:پولیو وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پنجاب کے 9 اضلاع میں پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس فعال کر دیے گئے ہیں، جہاں سفر کرنے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) کے مطابق لاہور، اٹک، بھکر، میانوالی، راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، چکوال اور ملتان میں مجموعی طور پر 15 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جہاں پولیو ٹیمیں مسلسل خدمات انجام دے رہی ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران ان ٹرانزٹ پوائنٹس پر 6 لاکھ 12 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، جبکہ صرف جون کے مہینے میں ہی ایک لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔

ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو کا ہائی ٹرانسمیشن سیزن ستمبر تک جاری رہے گا، جبکہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران لوگوں کی آمدورفت میں اضافے کے باعث وائرس کی منتقلی کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب میں مہاجر آبادیوں کی موجودگی کے باعث پولیو وائرس کے دوبارہ داخل ہونے کا خطرہ برقرار ہے، اس لیے دیگر صوبوں سے وائرس کی منتقلی روکنا ترجیحی ہدف ہے۔

انسداد پولیو پروگرام نے والدین اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس پر تعینات ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ ہر بچے کو حفاظتی قطرے پلائے جا سکیں اور پولیو سے پاک پاکستان کے ہدف کو یقینی بنایا جا سکے۔