ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، چکن اور فارمی انڈے مزید مہنگے

مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، چکن اور فارمی انڈے مزید مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:مارکیٹ میں مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت بڑھا کر 512 روپے فی کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح برائلر مرغی کا فارم ریٹ 325 روپے، تھوک قیمت 339 روپے جبکہ پرچون قیمت 353 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 8 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 241 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک دن قبل برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 21 روپے فی کلو اضافے کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 504 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کی فارم قیمت 320 روپے فی کلو مقرر کی گئیتھی، جبکہ ہول سیل ریٹ 334 روپے اور پرچون قیمت 348 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہتھی۔

مزید برآں،  فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہرتھا۔ دو روپے فی درجن اضافے کے بعد فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 235 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہتھی۔

مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔