ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصنف جوہر بروہی انتقال کر گئے

مصنف جوہر بروہی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ادیب، محقق اور 40 سے زائد کتابوں کے مصنف جوہر بروہی انتقال کر گئے۔

جوہر بروہی کی عمر 75 برس تھی۔ مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق اُن کا انتقال صبح فجر کی نماز کے بعد حرکتِ قلب بند ہونے کے سبب ہوا۔

مصنف جوہر بروہی نے سندھی میں 16، براہوی میں 24 اور اردو زبان میں 3 کتابیں تصنیف کیں۔ انہوں نے شاہ عبداللطیف بھٹائی کے رسالے سمیت کئی شعراء کے کلام کا براہوی زبان میں ترجمہ بھی کیا۔ 

’سیرت النبیﷺ‘ کی تصنیف پر انہیں صدارتی ایوارڈ، شاہ لطیف ایوارڈ سمیت کئی دیگر ایوارڈز سے بھی نوازہ گیا۔