ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ :مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق

کاہنہ :مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :کاہنہ میں صوئے آصل میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہو گئی۔

 ریسکیو  حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 60سالہ مینا بی بی کے نام سے ہوئی،ربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے پھنسے 3 افراد کو زندہ نکال لیا،زخمیوں میں 28سالہ صداقت،22سالہ فضا ،32سالہ فہیم شامل ہیں۔

لائیو لوکیٹر کی مدد سے ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالا گیا ۔

چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد15ہوگئی۔