عابد چودھری :شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کر کےاقدام قتل کی 15 پر بوگس کال کرنیوالے ملزمان کوگرفتار کر لیا۔
فون کالر کے مطابق ہمارے دوست کو 2موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔
ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کال پر ریسپانس کرتے ہوئے پولیس ہسپتال پہنچ گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان دوران تفتیش زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکے،زخمی اکبر اور گرفتار ساتھی تینوں موٹر سائیکل پر سوار تھے،معذور مبشر نے پسٹل سے زمین پر کھڑے پانی میں فائرنگ کی،پسٹل میں پھنسی گولی اچانک چلی جس سے درمیان میں بیٹھا اکبر زخمی ہو گیا،گولی جیب میں رکھے موبائل کو کراس کر کے اکبر کے کولہے پر لگی،ملزمان زخمی کو گھر لے گئے خون بند نہ ہونے پر ہسپتال پہنچے اور بوگھس کال کی۔
پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔