سعید احمد: پاکستانی فضائی کمپنیوں پر برطانیہ کی عائد پابندیوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر برطانیہ کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے جلد پروازوں کی بحالی کے لیے شیڈول اور تیاریوں کا آغاز کرے گی,برطانوی پابندیوں کا خاتمہ پی آئی اے کے فضائی حفاظت کی معیاری سند ہے ,پابندی کا خاتمہ ہوابازی کے بین الاقوامی حفاظتی معیارات پر کاربند رہنے سے ہوا،پی آئی اے برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے کی تیاری مکمل کر رہی ہے ،شیڈول فائنل کیا جارہا ہے.
ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی آپریشن کا باضابطہ آغاز اسلام آباد سے مانچسٹر کی پروازوں سے ہوگا ,شیڈول کی منظوری ملتے ہی ابتداء میں ہفتہ وار 3پروازیں چلائی جائیں گی۔