جنید ریا ض: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر کے سرپلس اساتذہ کو دیگر اسکولوں میں منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے سرپلس اساتذہ کو ضرورت والے تعلیمی اداروں میں تعینات کیا جائے گا .
اساتذہ کے دباؤ میں آکر ریشنلائزیشن میں اساتذہ کی تعداد بھی کم کردی گئی,اب 47 کی بجائے صرف 25 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن کی جائے گی.
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ آج سے ریشنلائزیشن کا آغاز کردیا گیا ،سیٹوں کو برقرار رکھا جائے گا صرف اساتذہ کی ریشنلائزیشن ہوگی،ریشنلائزیشن میں اساتذہ سے پسندیدہ سٹیشن بھی پوچھا جائے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق جو اساتذہ سکولوں میں سرپلس ہونگے انکو آگاہ کردیا گیا ۔