ہانیہ عامر کی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہانیہ عامر کی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہانیہ عامر کی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی سویمنگ پول میں نہاتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن پر صارفین کی جانب سے خوب تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ شدید گرمی کے اس موسم میں جہاں بادل اور سورج کی آنکھ مچولی چلتی رہتی ہے اداکارہ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر کو ہمیشہ کی طرح صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ان کے مداح ان کی ان بولڈ تصاویر کو لے کر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں، کوئی ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہا ہے تو کوئی ان کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ سوئمنگ پول میں اٹھکیلیاں کرتی دکھائی دیتی ہیں گویاں وہ اپنے اس وقت سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ سفید اور کالے رنگ کے اس لباس میں اداکارہ نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔