ماڈل بازاروں میں  چینی سٹالز سے غائب

Township Modle Bazar Survey, city42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان : شہریوں کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے ماڈل بازاروں میں بد انتظامی برقرار ہے اور اعلی انتظامیہ کی غفلت بھی برقرار ہے۔
ماڈل بازاروں میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ ٹاؤن شپ ماڈل بازار میں شہریوں کیلئے قائم سہولت کاؤنٹر  پر فراہم کی جانے والی سہولیات سکڑتی جا رہی ہیں۔
نرخ آویزاں کرنے کے لئے ڈیجیٹل نظام تو نصب ہے مگر نرخ دکھانے والی ایل سی ڈی سکرین ناکارہ پڑی ہے۔
انتظامیہ نرخ ڈسپلے کرنے کیلئے نصب ڈیجیٹل سکرین کی مرمت کرانے سے قاصر ہے۔
ماڈل بازار میں چینی کی قیمت 120 روپے ہے مگر پورے بازار میں چینی غائب ہے۔
انتظامیہ چینی کی دستیابی کو یقینی بنانے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔