(عثمان خان)تحریک تحفط آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے رکن محمود خان اچکزئی کی بطوراپوزیشن لیڈر تقرری کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔
سینیٹر کامران مرتضی نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر نواز شریف نے کرایا۔ سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے بڑا دعوی کرتے ہوئےکہا کہ محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیاتھا ،نوازشریف اور محمود خان اچکزئی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔یہ اقدام آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بن سکتاہے۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نےمزید کہا کہ محمود خان اچکزئی جے یو آئی کے بھی اپوزیشن لیڈر ہیں ،جے یو آئی نے بھی محمود خان اچکزئی کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا۔