ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی و دھند کے سبب ٹی ٹونٹی سیریز کے اوقات  تبدیل

سردی و دھند کے سبب ٹی ٹونٹی سیریز کے اوقات  تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز کے آغاز کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، اب سیریز کے میچز کا آغاز شام 4 بجے ہو گا، جبکہ ٹاس ساڑھے 3 بجے ہوگا۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا تھا کہ ٹاس کا وقت 5:30 اور پہلی گیند 6 بجے کرائی جائے گی، تاہم شدید سردی اور دھند کے پیش نظر اس میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

سیریز میں تین ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں جو 29 اور 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

یہ اقدام کھلاڑیوں اور شائقین کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ موسمی حالات کے باعث میچز میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے اور کھیل بروقت شروع ہو سکے۔