ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: وارداتوں کی سنچری کرنیوالا گروہ گرفتار  

لاہور: وارداتوں کی سنچری کرنیوالا گروہ گرفتار  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پولیس نے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتار کرلیا۔

 چوکی انچارج سبزی منڈی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ٹبہ گاؤں سے ملزمان کو ٹریس کرکے حراست میں لیا۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نجی سوسائٹی میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ بروقت کارروائی کے دوران دھر لیے گئے۔

  ملزمان ابرار اور محمد علی چوری اور ڈکیتی سمیت 100 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

  کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں، نقدی اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا۔

  گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر چوکی انچارج سبزی منڈی اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔