ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 2115 مستقل آسامیاں ختم

ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 2115 مستقل آسامیاں ختم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی 2115 مستقل آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نئی بھرتیاں مستقل سروس سٹرکچر کے بجائےمجموعی اور سپیشل پے پیکیج کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ 
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے سیکنڈری لیول ہیومن ریسورس رولز 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 2115 نئی آسامیاں تخلیق کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے، تاہم یہ آسامیاں مستقل نہیں ہوں گی بلکہ فکس پیکج پر متعارف کرائی جائیں گی۔
اس فیصلے کے نتیجے میں مستقل ملازمت، پنشن اورترقی کا نظام ختم ہو جائیگا،محکمہ صحت کا مؤقف ہےکہ نئی پالیسی سے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی دستیابی بہتر ہوگی اور ڈی ایچ کیو و ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

حکام کے مطابق نئی بھرتیاں سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پرکی جائیں گی،فنانس ڈیپارٹمنٹ نے جاری مالی سال 2025-26 کے دوران ان نئی آسامیوں پر اخراجات کی اجازت بھی دے دی ہے،نئی پالیسی کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع میں کیا جائے گا۔