کورونا کی دوسری لہر میں شدت،45 اموات،2117 کیسز

کورونا کی دوسری لہر میں شدت،45 اموات،2117 کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (این این آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 45 افراد جاں بحق اور 2 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 359 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 72 لاکھ 84 ہزار 009 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 417 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 338 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ31 ہزار 953، پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 953، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 719، اسلام آباد میں 39 ہزار 749، بلوچستان میں 18 ہزار 515، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 567 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار169ہوگئی ہے۔ جب کہ2  ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 863 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سیایک دن میں 2 ہزار 072 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 306 ہوگئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer