محمد سعید:ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کے شیڈول ٹھیک کرنے میں ناکام۔گاڑیاں حسب معمول گھنٹوں لیٹ ،شدید سردی میں مسافر سٹیشنوں پر رل گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ٹرینوں کاشیڈول بری طرح متاثر،ریلوے انتظامیہ کئی ماہ سےمتاثرشیڈول کوبحال کرنے میں ناکام ہوگئی، کراچی اور کوئٹہ سےلاہورآنیوالی متعددٹرینیں آج بھی گھنٹوں تاخیرکاشکار ہیں۔خیبر میل2گھنٹے10منٹ،گرین لائن ایکسپریس4گھنٹے40منٹ لیٹ ہے۔
تیز گام 3گھنٹے45منٹ،علامہ اقبال ایکسپریس3گھنٹے50منٹ ،جناح ایکسپریس4 گھنٹے30منٹ ،پاک بزنس4گھنٹے50منٹ ، کراچی ایکسپریس5گھنٹے30منٹ ،اکبرایکسپریس10گھنٹےتاخیرکاشکار ہے۔ملت ایکسپریس7گھنٹے30 منٹ ، شالیمارایکسپریس 2گھنٹے20منٹ لیٹ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ،قراقرم ایکسپریس3گھنٹے10منٹ ،شاہ حسین ایکسپریس3گھنٹے45منٹ تاخیرکاشکار ہے۔
رینیں لیٹ ہونےسےمسافروں کوشدیدپریشانی کاسامنا ہے،مسافر سٹیشنوں کے پلیٹ فارمز پر ذلیل و خوار ہوگئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدیددھندکےباعث ٹرینوں کاشیڈول متاثرہے۔