سٹی42: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور اساتذہ کے تبادلے میرٹ پر نہ کرسکی، میرٹ سے ہٹ کر درجنوں اساتذہ اپنے تبادلے کروانے میں کامیاب۔
تفصیلات کے مطابق افسران کی من مانیاں کے باعث سینکڑوں اساتذہ کی ری لیونگ اور جوائنگ نہ ہوسکی، چھ سو سے زائد اساتذہ نے تبادلوں پر نظرثانی کیلئے دوبارہ درخواستیں جمع کرادیں۔
زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور اساتذہ کے تبادلے میرٹ پر کرنے میں بری طرح نا کام ہوچکی ہے، میرٹ سے ہٹ کر درجنوں اساتذہ اپنے تبادلے کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ میرٹ پر آنے والے اساتذہ کی جوائنگ ہی نہیں ہوسکی۔
زرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی ای اوز اور سکول سربراہان کی افسر شاہی کی وجہ سے سینکڑوں اساتذہ کو ری لیونگ اور جوائنگ نہ مل سکی، زرائع کا کہنا ہے کہ چھ سو سے زائد اساتذہ نے ایجوکیشن اتھارٹی کو تبادلوں کیلئے دوبارہ درخواست جمع کرادی ہے جبکہ ایجوکیشن اتھارٹی نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اساتذہ کے مسائل حل کیے جاچکے ہیں جبکہ باقی رہ جانے والوں کے مسائل بھی جلد حل کردیئے جائیں گے۔