احتجاجی جلسے کے پیش نظر تمام سرکاری ہسپتالوں کوہائی الرٹ جاری

احتجاجی جلسے کے پیش نظر تمام سرکاری ہسپتالوں کوہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوھدری:اپوزیشن کے مال روڈ پر احتجاجی جلسے کے پیش نظر تمام سرکاری ہسپتالوں کوہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ محکمہ صحت نے  ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ڈاکٹرز ، نرسز اور عملے کی موجودگی کے ساتھ ادویات اور طبی سامان کا وافر سٹاک  یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک سمیت اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے کے پیش نظر سترہ جنوری کو تمام ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں کے سربراہان کے نام ارسال کئے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سترہ جنوری کو ڈاکٹرز ، نرسز اور عملے کی خصوصی ڈیوٹی لگائی جائیں  اور آپریشن تھیٹرز کو مکمل فعال رکھا جائے۔

  ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈز میں ادویات اور سرجری کے سامان کا وافر سٹاک یقینی بنایا جائے۔ ہسپتالوں کے سربراہان کو سترہ جنوری کو خود موجود رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ون ون ٹو ٹو سے مکمل رابطے میں رہنے کے علاوہ ہسپتالوں کی سکیورٹی کو بھی موثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔