(اسرار خان) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں 2 خواتین کا نشہ آور گولیاں کھا کر اقدام خودکشی ۔دونوں خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن، سیکٹر ڈی ٹو کی رہائشی 39 سالہ نوشین نے نشہ آور گولیاں کھائیں،متاثرہ خاتون طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر ہے۔
سبزہ زار کے علاقے ڈوبن پورہ کی رہائشی 20 سالہ عروج نے نشہ آور گولیاں کھا لیں، متاثرہ لڑکی طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل، حالت تسلی بخش ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں متاثرہ خاندانوں کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔