ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے میچ میں کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نمیبیا کے خلاف میچ میں دو سے تین تبدیلیاں کر سکتی ہے اور بینچ اسٹرینتھ کو موقع دینے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے آئندہ اہم میچ کے لیے حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے۔
پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گا۔ سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے، تاہم اگر میچ بارش کی نذر ہو گیا تو بھی پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لے گا۔
ٹیم ترجمان کے مطابق قومی ٹیم آج آرام کرے گی۔