سٹی 42 : آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈائس نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی ۔
شاہی قلعہ کے دیوان عام میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، شاہی قلعہ کے گیٹ پر لیزر لائٹس سے چیمپیئنز ٹرافی میں شریک ٹیموں کے نام ڈسپلے کیے گئے ہیں۔ روحہ ندیم اور ای این بشپ تقریب میں میزبانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈائس نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے ۔

جیف ایلڈائس نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی، قذافی اسٹیڈیم کی 117 روز میں تکمیل ایک بڑا کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو ہفتےشائقین کو پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔





