ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی 2017 کی کامیابی کا دن ہمیشہ یاد رہے گا، سرفراز احمد

چیمپئنز ٹرافی 2017 کی کامیابی کا دن ہمیشہ یاد رہے گا، سرفراز احمد

سٹی 42 : قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کی کامیابی کا دن ہمیشہ یاد رہے گا ۔ 

شاہی قلعہ کے دیوان عام میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی فاتح کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی، محمدعامر اور اظہر علی بھی شاہی قلعہ پہنچ گئے ۔ 

سابق کپتان سرفراز احمد نے پینل ڈسکشن میں گفتگو کے دوران کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والی ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے پرانے دن یاد کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کی کامیابی کا دن ہمیشہ یاد رہے گا، جب ہم پاکستان واپس پہنچے تو ملک بھر میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ 

سابق کیوی فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے پینل ڈسکشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایک اہم ٹورنامنٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیویز ٹیم اس وقت اچھے ردھم میں ہے اچھی پرفارمنس کی توقع ہے۔