سٹی 42 : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شاندار افتتاحی تقریب شاہی قلعہ کے دیوان عام میں کی گئی، جس میں کرکٹ کی دنیا کے بڑے ناموں سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے بھی شاہی قلعہ میں افتتاحی تقریب انجوائے کی ۔
شاہی قلعہ کے دیوان عام میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شاہی قلعہ کے گیٹ پر لیزر لائٹس سے چیمپیئنز ٹرافی میں شریک ٹیموں کے نام ڈسپلے کیے گئے۔ روحہ ندیم اور ای این بشپ تقریب میں میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب پر کوک سٹوڈیو نے خصوصی کنسرٹ کیا، جس نے تقریب میں موجود شائقین کرکٹ کو بے حد پرجوش کردیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے اس رات کو انجوائے کیا۔
گلوکار شاہ گل اور زین ذوہیب نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ گلوکار عاطف اسلم جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا گانا سنا کر پہلے ہی شائقین کے دل جیت لیے ہیں، انہوں نے بھی یہ شام شائقین کرکٹ کے لیے اپنی شاندار پرفارمنس سے یاد گار بنادی ۔


آئی سی سی کے آفیشلز شاہی قلعہ پہنچے، جبکہ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر ،چئیرمین پی سی بی کے معاون خصوصی عامر میر بھی دیوان عام موجود تھے۔ سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلرڈائس اور ایونٹ ہیڈ سارہ ایڈگر شاہی قلعہ پہنچ گئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض، سابق صوبائی وزیر مراد ابراہیم تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ ان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی فاتح کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی، محمدعامر اور اظہر علی بھی شاہی قلعہ پہنچ گئے،غیرملکی کرکٹرز ٹم ساؤتھی اور جےپی ڈومنی بھی تقریب میں موجود تھے ۔
آل راؤنڈر شاداب خان، عمادوسیم اور حارث سہیل بھی تقریب میں پہنچ چکے ہیں، گلوکار عاطف اسلم افتتاحی تقریب میں آواز کا جادو جگائیں گے۔



