گجر کالونی، موبائل فون سنتے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

گجر کالونی، موبائل فون سنتے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان میں ٹرین حادثات پیش آنا معمول بن چکا ہے، اب تک کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، کبھی  انتظامیہ کی  غفلت  تو  کبھی  ناقص ٹریک تو کبھی شہری  اپنی غلطی سے جان گنوا بیٹھے۔

صوبائی دارالحکومت میں موبائل فون نے ایک اور نوجوان کی جان  لے لی، آج کل ہر شخص کے پاس موبائل ہے اور وہ اس کی دنیا میں گُم ہے، ایسا لگتا ہے موبائل فون ہمارے جسم کا ایک حصہ ہے، ہم  موبائل فون استعمال نہیں کر رہے بلکہ موبائل فون ہمیں استعمال کررہا ہے ،بہت سے لوگ سوتے، جاگتے، کھاتے، پیتے، اٹھتے، بیٹھتے، یہاں تک کہ واش روم میں بھی موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں، یہاں تک جب  ہمیں سڑک پر چلتے  کسی کا فون آتا ہے تو ہم ٹریفک سے بے خبر ہوکر فون سننا شروع کردیتے ہیں اور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

آج   گجر کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں موبائل فون سنتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی نعش قبضہ میں لے کر پورسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان کرکٹ میچ کھیلنے جا رہا تھا، فون سننے کیلئے رکا تو ٹرین کی زد میں آگیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے جو لیاقت آباد کا رہائشی تھا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer