لاہوریئے سخت سردی کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

لاہوریئے سخت سردی کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: City42 - Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا) لاہوریئے ہو جائیں تیار، سردی ابھی گئی نہیں، بارشیں ہوںگی مزید اور جاتی سردی پھر سے اپنا رنگ جمائے گی۔ محکمہ موسمیات نے پیر سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

شہر میں دو روز قبل ہونے والی بارش سے جاتی سردی کو بریک لگ گئی، صبح کے اوقات میں دھند کا راج رہا، سسورج نے اپنا خوب رنگ جمایا تو سردی کی شدت میں بھی کمی آئی۔

محکمہ موسمیات نےشہر میں پیر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی خبربھی دے دی، بارشیں ایک ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے باعث الرٹ جاری کردیا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer