(علی اکبر) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین نیب کو پیشکش کی ہے کہ وہ تین رکنی ٹیم کے ساتھ پیرس جا کر معاملے کی تحقیقات کر لیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ان کو فرسٹ کلاس کا ٹکٹ دیںگے۔ جبکہ ان کی رہائش اور ٹرانسپورٹ کا سارا انتظام گجرات کے عوام برداشت کریں گے۔ اس وقت پوری دنیا میں 65 فیصد لوگ گجرات سے تعلق رکھتے ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں ۔میں ان سے کہوں گا کہ وہ چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کو پیرس کی اچھے طریقے سے سیر کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ صرف ریکارڈ کے مطابق اس جائیداد کی نشاندہی کر دیں ۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہم پلی بار گینگ کر کے ساری جائیداد ان کے حوالے کر دیں تاکہ وہ اپنا خسارہ پو را کر سکیں۔