پی ایس ایل تھری کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، ملتان سلطان جیت کیلئے پر امید

پی ایس ایل تھری کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، ملتان سلطان جیت کیلئے پر امید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: پی ایس ایل تھری کے آغاز میں 5 روز باقی رہ گئے اورملتان سلطانز کا جادو سر چڑھ کربول رہا ہے۔ ملتان کے سلطانز لیگ میں مخالف ٹیموں کو زیر کرنے کا عزم لئے کل دبئی پہنچیں گے۔ ٹیم کی روانگی سے ایک روز قبل ملتان سلطانز اور مغل سٹیل کے درمیان سپانسر شپ معاہدے پر دستخط ہو ئے۔

پی ایس ایل تھری کے آغاز سے پہلے ملتان سلطانز اور مغل سٹیل کے درمیان سپانسر شپ معاہدہ ہو گیا۔ ایم او یو پر دستخطوں کی تقریب لاہور میں ہو ئی۔ ملتان سلطانز کے چیئرمین شیخ محمد ایوب اورمغل سٹیل کے چیئرمین جاوید مغل نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مغل سٹیل کے چیئرمین جاوید مغل کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز ہی پی ایس ایل تھری میں کامیابی حاصل کریں گے۔ چیئرمین ملتان سلطانز محمد ایوب شیخ نے سپانسر شپ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہترین ٹیم بنائی ہےاور یقین ہے کہ پی ایس ایل تھری ٹرافی ملتان آئے گی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان سلطانز جنوبی پنجاب کی نمائندہ ٹیم  ہے جس میں وسیم اکرم اور شعیب ملک کی موجودگی فتح کی ضامن ہے۔