ویب ڈیسک: عمران خان حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو طلب کر لیا۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور لیگی رہنما جاوید لطیف کوبھی طلب کیا گیا۔لیگی رہنمائوں کو سی سی پی او آفس پیش ہونے کا حکم ، نوٹیفکیشن جاری کردئیےگئے۔حکم نامے میں نامزد افراد کو 17دسمبر کو صبح 11 بجے طلب کیا گیا۔حکم نامہ زیر دفعہ 160 ضابطہ فوجداری کے تحت جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوگئے تھے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔ملزم 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔