ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتوی؟

Pakistan vs West Indies
کیپشن: Pakistan vs West Indies
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان کے دورے پرموجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مزید کھلاڑیوں کی کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے جس کے بعد ٹور کے جاری رہنے پر خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تصدیق کی ہے کہ شائی ہوپ،عقیل حسین اور جسٹن گریوز کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ان کے علاوہ اسسٹنٹ کوچ روڈی اسٹوک اور ٹیم کو ڈاکٹر آکشائی مان سنگھ کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ ٹیم کے یہ تینوں کھلاڑی آخری ٹی 20 میچ اور تینوں ون ڈے میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔

کرونا سے متاثرہ تمام کھلاڑی اور اسٹاف 10 روز کے لیے آئیسولیشن میں رہیں گے اور جب تک ان کی رپورٹ منفی نہیں آجاتیں وہ ٹیم کو جوائن نہیں کرسکیں گے۔ اس سے قبل  ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹریل،روسٹن چیز اور کائل مائیر کی کرونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ ٹیم کے کھلاڑی ڈیون  تھامس انگلی کی چوٹ کے باعث دورے سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں.

جمعرات کو ويسٹ انڈیزکے بقیہ14رکنی اسکواڈاورآفیشلزکاریپڈکوویڈٹیسٹ دوبارہ کیاگیا۔ویسٹ انڈیزکےاسکواڈکی کرونا ریپڈ ٹیسٹ رپورٹ دوپہرتک متوقع ہے جس کے بعد دونوں بورڈز آج کے میچ اورون ڈےسیریزسےمتعلق فیصلہ کریں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر