مایا علی کی اذان سمیع خان کیساتھ تصویر وائرل

Maya Ali
کیپشن: Maya Ali
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (سٹی42)پاکستان کی خوبرو اداکارہ و سپر ماڈل مایا علی کی ابھرتے اداکار، معروف گلوکار اذان سمیع خان کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوگئی۔

مایا علی  کا پیدائشی نام مریم تنویر ہے، مایا علی نے کوئین میری کالج ، لاہور سے ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا، مایا علی ماڈل ، وی جے اور زیادہ تر پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کردار سے پہچانی جاتی ہیں، انہوں نے فلمی آغاز ایکشن ڈرامہ فلم "طیفہ ان ٹربل" سے کیا۔ اس کے بعد 2019 میں "پرے ہٹ لو" میں شہریار منور کے مقابل کام کیا جو کمرشل سطح پر کامیاب رہی جس پر انھیں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا،پاکستان سپر لیگ 2018 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ سفیر بنیں۔

مایا علی سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں  انسٹا گرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی  ہے جس میں وہ گلوکار اذان سمیع خان کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، اس تصویر میں یہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی جانب دیکھ رہے ہیں اور ان کی جوڑی نہایت خوبصورت لگ رہی ہے۔

دوسری جانب اذان سمیع خان نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ہے یہ دعا کے تجھے دیکھتے دیکھتے ہی نکل جائے دم۔ سوشل میڈیا پر موجود ان فنکاروں کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے یہ تصویریں خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

انسٹا گرام صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری میں ایک نئی جوڑی بننے پر خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ماڈل مایا علی اور اُن کے ساتھی اداکار، شہر یار منور نے ایک دوسرے سے تعلقات ختم کر لیے ہیں،اس سے قبل مایا علی اور شہریار منور کے بریک اپ کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جبکہ اب اِن دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اَن فالو کر کے اس خبر کی تصدیق کردی گئی ہے۔