عابد چودھری:ہیئر کے علاقے جامن گاؤں میں زمینی تنازع پر ہونے والی خونی جھڑپ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئےہیں ۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کی کلوز سرکٹ کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شہری کے گھر پر دھاوا بول کر چھریوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 30 سالہ قاسم شدید زخمی ہوکر دم توڑ گیا۔ واقعے میں مزید 5 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم غلام مصطفیٰ سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں غلام مصطفیٰ، علی رضا، اویس اور اسلم سمیت دیگر شامل ہیں۔
مقتول کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔