ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا:معروف اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی لاش برآمد،تحقیقات شروع  

ڈھاکا:معروف اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی لاش برآمد،تحقیقات شروع  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے سے ماڈل اور اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

 پولیس کے مطابق رِدھی ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

 بعد ازاں وٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام کے مطابق ہسپتال پہنچنے پر پولیس نے اداکارہ کی لاش تحویل میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ  رِدھیکا رِدھی ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھیں اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا تھا۔