ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغلپورہ میں جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو ڈرانے والا ملزم گرفتار، اسلحہ اور گولیاں برآمد

مغلپورہ میں جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو ڈرانے والا ملزم گرفتار، اسلحہ اور گولیاں برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے علاقے مغلپورہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے اور دھمکانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزم عبدالتوحید پولیس کی وردی پہن کر ایک نجی کلینک پہنچا اور اپنا چیک اپ کروایا۔ ڈاکٹر کی جانب سے فیس طلب کرنے پر ملزم نے مبینہ طور پر رعب ڈالا اور اسلحے کے زور پر دھمکیاں دیں۔

ایس پی منزہ کے مطابق ملزم نے ڈاکٹر کو گن پوائنٹ پر ہراساں کیا اور بعد ازاں موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ تفتیش کے دوران عبدالتوحید پہلے سے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔