(فاران یامین)مانگامنڈی میں فیکٹری ڈرائیورپرخاتون کاتشدد، تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی میں ایک خاتون نے فیکٹری ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ویڈیو میں خاتون کو شہری پر ڈنڈے سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حمیرا نامی خاتون نے حامد پرویز پر موبائل چوری کے الزم میں تشدد کیا، پولیس نے خاتون اور محمد نعیم نامی شہری سمیت 3 افراد کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تشدد کا نشانہ بننے والے حامد پرویز نے کہا ہے کہ حمیرا نامی خاتون سے 8500 روپے ادھار لئے تھے،چار روز قبل پیسے حمیرا کے گھر جاکر اسے واپس کر دیئے۔
اسی روز اپنے گھر پہنچا تو حمیرا نے موبائل چوری کا الزم عائد کیا،حمیرا و دیگر 2ساتھیوں نے اگلے دن قوجیاں والے ڈیرہ سے اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نےاپنےگھراعوان ہاؤس میں ڈرائیورکوتشددکانشانہ بنایاتھا۔