سعود بٹ: عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود بورڈ آف ریونیو کے افسران و عملہ دفاتر سے غائب، افسران وملازمین کا تعطیلات گزارکربھی دل نہیں بھرا، سرکاری کاموں کیلئے آنے والوں کو مایوسی کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت علی دفتر نہ پہنچے، ممبر کالونیز سہیل شہزاد، ممبر ٹیکس شعیب طارق وڑائچ بھی غیر حاضر ہیں، سیکرٹری ٹیکس ندیم عباس بھنگو، سیکرٹری ریوینو امجد شعیب خان سمیت دیگر سنیئر افسران دفتر میں موجود نہیں تھے۔
بورڈ آف ریونیو کی سی وی ٹی برانچ اور کالوینز برانچ، سیٹلمنٹ برانچ میں بھی عملہ غیر حاضر رہا۔