ڈالر اور سونے کی قیمتوں کی میراتھن ریس شروع

 ڈالر اور سونے کی قیمتوں کی میراتھن ریس شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) شہر میں تجارتی سرگرمیاں بحال ہوتے ہی ڈالر اور سونے کی قیمتوں کی میراتھن ریس شروع ہوگئی۔

عید الاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کےبعد تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوتے ہی سونےاور ڈالر کی قیمتوں کامقابلہ شروع ہو گیا، سونے کی قیمت میں مزید 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 88 ہزار پر پہنچ گئی، بائیس قیراط فی تولہ سونا 80 ہزار 666 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 158 روپے80  پیسےکا ہو گیا، سونے اور ڈالرکی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پرخواتین صارفین اور کاروباری برادری نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer