ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ اور پاکستان کی نئی شراکت داری؛ جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ

 برطانیہ اور پاکستان کی نئی شراکت داری؛ جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: برطانیہ اور پاکستان کے درمیان نیا شراکت داری پروگرام، جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 

برطانیہ کے تعاون سے REMIT پروگرام کے تحت جدید جیولوجیکل ڈیٹا کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ۔ اسلام آباد میں جیو سائنس ریسرچ لیبارٹریز میں افتتاحی تقریب میں  اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔ 

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کو ڈیجیٹل سروے، جیوکیمیکل سیمپلنگ اور GIS ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا  پاکستان کے معدنی وسائل بے پناہ، ترقی کیلئے مستند ڈیٹا ناگزیر ہے۔

 وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا پروگرام سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری اور خود انحصاری بڑھے گی، اپریل سے جولائی 2026 تک جاری پروگرام میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دی جائے گی۔

پاکستان میں 90 سے زائد معدنیات کے ذخائر، 6 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔