ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران میں ریلی کا انعقاد، ایرانی شہریوں کا پاکستان کے عوام سے اظہارِ تشکر

تہران میں ریلی کا انعقاد، ایرانی شہریوں کا پاکستان کے عوام سے اظہارِ تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایرانی دارالحکومت تہران میں نکالی گئی ریلی میں ایرانی عوام کی جانب سے پاکستان کے عوام کی بھرپور حمایت پر اظہارِ تشکر کیا گیا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں ریلی نکالی گئی جس میں ایرانی شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو ریلیاں اور حمایت ہم دیکھ رہے ہیں وہ ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔ 

 ایرانی شہریوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی محبت اور حمایت کو کبھی نہیں بھولیں گے، پاکستان ہمیشہ ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستانی عوام کا محبت بھرا پیغام ہمیں مل گیا ہے۔ پاکستانی عوام نے جس جوش اور استقامت کے ساتھ ہماری حمایت کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ ہم پاکستان کے عوام کی بھرپور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں اور آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی باشعور قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایرانی قوم کے ساتھ یکجہتی دکھائی، پاکستانی عوام کی محبت اور حمایت کو ایران کبھی نہیں بھولے گا۔