ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو مہم ؛ تیسرے روز4لاکھ32ہزار 794 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی

پولیو مہم ؛ تیسرے روز4لاکھ32ہزار 794 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ میں بتایا کہ تیسرے روز4لاکھ32ہزار 794 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی ، 90 فیصد اہداف حاصل کیے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے  انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز اجلاس میں شریک ہوئے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو بریفنگ دی ۔ تیسرے روز4لاکھ32ہزار 794 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی،  تین لاکھ3ہزار96گھرانوں تک پولیو ٹیموں نے رسائی حاصل کی۔ڈبلیو ایچ او نے پولیو مہم کی کوریج کو تسلی بخش قرار دیا۔تیسرے روز 90 فیصد سے زائد اہداف حاصل کئےگئے
پانچ سال سے کم عمر ہر بچے تک رسائی یقینی بنائیں ۔ ڈی سی لاہور نے کہا مہم کے بینچ مارک کو حقیقی معنوں میں حاصل کیا جائے گا، مریم نواز شریف کے زیرو پولیو پنجاب ویژن کو یقینی بنایا جائے گا، پانچ سال سے کم ہر بچے کو قطرے پلانے کا ہدف پورا ہوگا،پولیو فری لاہور کیلئے مل کر کام کریں گے ۔