ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف قالین بچھانےپر انتظامیہ پر برہم ہوگئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف قالین بچھانےپر انتظامیہ پر برہم ہوگئے
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کے دورے کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے قالین بچھانے پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے راول چوک کا دورہ کیا اور فلائی اوور پر تعمیراتی کام کے جائزہ لیتے ہوئے منصوبے کو یکم ستمبر تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ذرائع کے مطابق  کہ وزیراعظم کے راول چوک فلائی اوور کے دورے کے دوران ٹریفک کو نہ روکا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے راول چوک کے دورے کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے قالین بچھانے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔شہباز شریف نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ ایسے غیر ضروری اخراجات پر ملک و قوم کا پیسہ نہ ضائع کیا جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر