جیند ریاض: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے انیس اپریل سے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نہم ،دہم اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسسز لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں سخت ایس او پیز کے تحت لگانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنا ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انیس اپریل سے نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کلاسسز کے آغاز کردیا جائے گا۔سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کی دو روز کلاسسز ہونگی، پیر اور جمرات کوکلاسسزلگانے کی اجازت ہوگی۔لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں کلاسسز لگائی جاسکیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ دیگر تیرہ اضلاع میں فیصل آباد، ملتان، روالپنڈی،گجرانوالہ، گجرات، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ،شیخوپورہ اور ڈی جی خان شامل ہیں۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 16, 2021
Classes 9,10,11,12 to start in Public & Private Schools on April 19th on Monday & Thursday in Lahore, Rawalpindi, Faisalabad, Sheikhupura, Gujranwala, Gujrat, Sialkot, Multan, TTSingh, Sargoda, Bahawalpur, RYK, DG Khan. Remaining Districts to follow regular Schedule
دوسری جانب انیس اپریل سے لاہور سمیت گیارہ اضلاع میں ہفتہ میں دو روز پیر اور جمعرات کو سکول کھولنے کے معاملے پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وضاحت جاری نہ کر سکا جس کے باعث اساتذہ پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کتنے اساتذہ سکول آئیں گے اور کن کو چھٹی ہوگی اس حوالے سے سکول ایجوکیشن کی جانب سے وضاحت جاری نہ کرنے پر سکول سربراہان نے تمام اساتذہ کو سکول بلوا لیا جس کے باعث اساتذہ پریشانی میں مبتلا ہیں۔
واضح رہےپیر کے روز سے نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز شروع ہورہی ہیں،حکومت نے ہفتے میں دو دن کلاسز لگانے کی اجازت دی ہے،سکول سربراہان نے تمام اساتذہ کو سکول بلا لیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ وہ پیر سے قبل اساتذہ کی حاضری سے متعلق وضاحت جاری کردے گا۔