لاہورمیں 4 ماڈل قبرستان بنانے کی منظوری

 لاہورمیں 4 ماڈل قبرستان بنانے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پنجاب حکومت نے لاہور میں پختہ سڑکوں کے 6 منصوبے اور شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت لاہورمیں 4 ماڈل قبرستان بنانے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں پختہ سڑکوں کے 6 منصوبے مکمل کئے جائیں گے جن پر 19 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اسی طرح شہر خموشاں اتھارٹی کے تحت لاہورمیں 4 ماڈل قبرستان بھی بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں ساہیوال کے علاقے ہڑپہ اور چیچہ وطنی میں واٹر سپلائی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ میانوالی میں نیا سٹیٹ آف دی آر لاری اڈہ بنایا جائے گا۔
لاری اڈہ میانوالی میں سیوریج اور ڈرینج کا منصوبہ 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ میانوالی میں سیوریج، ٹف ٹائل اور پختہ سڑکوں سمیت متعدد منصوبو ں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ضلع میانوالی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے 5 منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔