ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مال روڈ لاہور پر جماعت اسلامی کا دھرنا 31ویں روز بھی جاری

مال روڈ لاہور پر جماعت اسلامی کا دھرنا 31ویں روز بھی جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:مال روڈ پر جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا 31ویں روز بھی جاری ہے۔ فیصل چوک پر جاری دھرنے کے باعث مال روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بدستور بند ہے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دھرنے کے مقام پر ٹینٹ اور کرسیاں موجود ہیں، تاہم شرکاء کی تعداد نسبتاً کم دکھائی دے رہی ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی سمیت دیگر مطالبات پر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا اور احتجاج جاری رہے گا۔

دھرنے کے باعث مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔