سٹی 42 : قطر میں عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر محمود عباس ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنمائوں سے پرتپاک انداز میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف فلسطین کے صدر محمود عباس سے باہمی احترام کے طور پر بغل گیر ہوئے۔
واضح رہے کہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 50 سے زائد رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔