ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سینکڑوں سائیکلیں اور مویشی چوری ؛ پولیس رپورٹ سامنے آگئی

لاہور میں سینکڑوں سائیکلیں اور مویشی چوری ؛ پولیس رپورٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بھی متحرک ہوگئے ۔سینکڑوں سائیکلیں اور مویشی چوری ہوگئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کے 141، مختلف تھانوں میں مویشی چوری کے 740 مقدمات درج ہوگئے ،سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 39 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن سائیکل چوری کی 28 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن سائیکل چوری کے 26 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 22، سول لائنز ڈویژن میں سائیکل چوری کی 16 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ،سٹی ڈویژن میں رواں سال کے دوران سائیکل چوری کے 10 مقدمات درج ہوئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 246 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن مویشی چوری کی 210 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن مویشی چوری کے 148 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 71، سٹی ڈویژن میں مویشی چوری کے 46 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز میں رواں سال کے دوران مویشی چوری کے 19 مقدمات کا اندراج کیا ۔