ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروائیکل کینسرسے بچاؤ کی ویکسین والدین سےاجازت پر ہی لگے گی؛ محکمہ صحت

سروائیکل کینسرسے بچاؤ کی ویکسین والدین سےاجازت پر ہی لگے گی؛ محکمہ صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب میں سروائیکل کینسرسےبچاؤکی ویکسینیشن کا معاملہ، محکمہ صحت نےبچیوں کوویکسین لگاناوالدین کی رضامندی سے مشروط کردیا۔ 

محکمہ صحت کے جاری اعلامیہ کے مطابق سروائیکل کینسرسےبچاؤ کی ویکسین والدین سےاجازت پر ہی لگے گی ، والدین کی اجازت کے سروائیکل ویکسین ہر گز نہ لگائیں۔ 

جاری کردہ اعلامیہ میں تمام سکولوں کی انتظامیہ کو بھی والدین کی اجازت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

محکمہ صحت کی جانب سے تمام اضلاع کےسی ای اوزایجوکیشن کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔